اردو صحافت کی ماضی حال سے روشنی لیکر روشن مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے پروفیسر زماں آزردہ نے کہا کہ اردوادب کی خدمت جتنی اخبارات کے ذریعہ ہوئی ہے اتنی کسی دیگر پلیٹ فارم سے نہیں
ہوئی۔
یہ بات آج یہاں قومی اردو کونسل برائے اردو زبان کی عالمی کانفرنس میں صدارتی تقریر کرتے ہوئے کہی۔
اردو کونسل صحافت کے دو سو سال پورے ہونے کے موقع تین روزہ عالمی کانفرنس منعقد کر رہی ہے